پاکستانی خبریں

پاکستان میں الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں بھی تیز کر دیں ۔ملک میں عام انتخابات کب ہونگے ؟ممکنہ شیڈول کی تفصیلات سامنے آگئیں

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد کو لے کر سیاسی جماعتیں اور مختلف والکس آف لائف کے لوگ غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہیں۔ ایسے میں ایسے مثبت خبر بھی سامنے آئی ہے۔

ٹی وی چینل 92 نیوز کی خبر کے مطابق مردم شماری کا دورانیہ 14 روز کم ہونے پر انتخابی شیڈول پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کا مجوزہ شیڈول تیار کرلیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ سال جنوری میں عام انتخابات کی تجویز سامنے آ گئی

مجوزہ تاریخ کے مطابق جنوری 2024 کی 27 سے 30 تاریخیں ووٹنگ ڈے کےلئے تجویز دے دی گئی۔ ملک میں عام انتخابات28 جنوری کو

کرائے جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے اعلان کیا تھا کہ سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 14 دسمبر کے بجائے 30 نومبر کو ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button