سپورٹس

 ایشیا کپ 2023 کرکٹ گروپس کے اعلان کے بعد کیا ستمبر میں بھارت اور پاکستان آمنے سامنے ہوں گے؟

خلیج اردو

دبئی:کرکٹ شائقین کے لیے ایک دلچسپ سال گزر رہا ہے کیونکہ ایشیا کپ 2023 کے لیے روایتی حریف بھارت اور پاکستان کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔

 

اے سی سی کا اہم ٹورنامنٹ مینز ایشیا کپ ستمبر میں منعقد ہوگا۔ اس میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں تین ٹیموں کے دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

بھارت، پاکستان اور کوالیفائر 1 (مردوں کے پریمیئر کپ کا فاتح) ایک گروپ میں ہیں جبکہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان دوسرے گروپ میں ہیں۔ ٹورنامنٹ میں کل 13 میچز کھیلے جائیں گے۔

 

لیگ مرحلے میں کل 6 میچز کھیلے جائیں گے جہاں بھارت اور پاکستان بڑے ٹورنامنٹ میں پہلی بار ٹکرائیں گے۔ جس کے بعد سپر 4 چھ میچوں پر مشتمل ہوگا۔

 

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے جمعرات کو کونسل کے 2023 اور 2024 کے کرکٹ کیلنڈر اور اہلیت کے لیے راستے کے ڈھانچے کا اعلان کیا۔

 

نئے کیلنڈر کے مطابق 2023 کا آغاز مینز چیلنجرز کپ سے ہوگا، جو دس ٹیموں کا پچاس اوور کا ٹورنامنٹ ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں سے آٹھ بحرین، سعودی عرب، بھوٹان، چین، میانمار، مالدیپ، تھائی لینڈ اور ایران ہیں۔

 

دو ٹیموں کے نام ابھی باقی ہیں۔ پانچ پانچ ٹیموں کے دو گروپ ہوں گے۔ کل 23 میچ کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button