
خلیج اردو
دبئی: کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک اور سنسنی خیز مقابلہ قریب آ گیا ہے۔ بھارت اور پاکستان 7 نومبر کو ہانگ کانگ کے ٹن کوانگ روڈ ریکریشن گراؤنڈ میں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔
یہ ہائی وولٹیج میچ ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کا حصہ ہوگا، جو تیز رفتار، چھے کھلاڑیوں پر مشتمل فارمیٹ میں کھیلا جاتا ہے۔ دونوں روایتی حریف ٹیمیں پول "سی” میں شامل ہیں، جہاں ان کے ساتھ کویت کی ٹیم بھی موجود ہے۔
ٹورنامنٹ میں کل 12 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول "اے” میں افغانستان، نیپال اور جنوبی افریقہ، پول "بی” میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور متحدہ عرب امارات، پول "سی” میں بھارت، پاکستان اور کویت، جبکہ پول "ڈی” میں بنگلہ دیش، ہانگ کانگ اور سری لنکا شامل ہیں۔






