سپورٹس

وائٹ بال سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان،بابراعظم، نسیم شاہ اور عبدالصمد کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی

خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ، سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

بابراعظم، نسیم شاہ اور عبدالصمد کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی قیادت کریں گے۔ فیصل اکرم، حارث رؤف اور حسیب اللہ ون ڈے اسکواڈ میں واپس آگئے ہیں۔

اسکواڈ میں ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن نواز اور محمد نواز بھی شامل ہیں۔ محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ عثمان خان، عثمان طارق، فخر زمان اور سفیان مقیم بھی اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 اکتوبر سے شروع ہوگی، جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز فیصل آباد میں 4 سے 8 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ اس کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز 11 سے 15 نومبر تک جاری رہے گی۔

سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 17 نومبر سے شروع ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button