سپورٹس

بگ بیش لیگ میں پاکستان کے پریمیئر فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا ناخوشگوار ڈیبیو، امپائر نے اوور کے دوران ہی بولنگ سے روک دیا،باہر اور رضوان بھی فلاپ

خلیج اردو
بگ بیش لیگ میں پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ڈیبیو یادگار ثابت نہ ہو سکا۔ شاہین آفریدی برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے پہلے ہی میچ میں مشکلات کا شکار رہے، جہاں انہوں نے 2 اعشاریہ 4 اوورز میں 43 رنز دیے تاہم کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

میچ کے دوران شاہین آفریدی نے اپنے تیسرے اوور میں دو بیمرز کرائیں، جس کے بعد امپائر نے قوانین کے مطابق انہیں مزید بولنگ کرانے سے روک دیا اور یوں ان کا اسپیل اوور کے درمیان ہی ختم کر دیا گیا۔ یہ واقعہ بگ بیش لیگ میں ان کے ڈیبیو کو مزید ناخوشگوار بنا گیا۔

میچ میں پاکستان کے دیگر اسٹار کھلاڑی بھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اپنے ڈیبیو میچ میں صرف 10 گیندوں پر 4 رنز بنا سکے جبکہ سابق کپتان بابر اعظم کا بلا بھی نہ چل سکا اور وہ نمایاں اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

مجموعی طور پر یہ میچ پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے مایوس کن رہا، جہاں نہ بیٹنگ میں نمایاں کارکردگی سامنے آ سکی اور نہ ہی بولنگ میں اثر دکھایا جا سکا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button