خلیج اردو:
ایران کے حالیہ میزائل حملوں کے بعد یو اے ای نے تہران میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے اور سفارتی عملے کی واپسی کا فیصلہ کیا، وزارت خارجہ نے حملوں کی شدید مذمت کی۔
متحدہ عرب امارات وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ تہران میں سفارتخانہ بند کیا جائے گا اور تمام سفارتی عملے بشمول سفیر کو واپس بلایا جائے گا، یہ اقدام ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے کیا جا رہا ہے۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملے یو اے ای کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے خلاف ہیں اور ان کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔
دوسری جانب امریکا کا سفارتخانہ ابوظہبی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دو سے چار مارچ کے دوران خوراک، پانی اور ادویات کا ذخیرہ کریں، جبکہ معمول کی قونصلر خدمات بھی اس مدت کے لیے معطل کر دی گئی ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ اقدامات خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر شہریوں اور سفارتی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔






