
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی انتہا پسندی اور انتقام کی سیاست نہیں کرتی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ سندھ کے ساتھ ہمیشہ سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے۔
مسٹر بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی 3نسلوں سے کراچی کی ترقی میں کردار ادا کررہی ہے، بھٹو دور میں کراچی کی ترقی کیلئے متعدد منصوبے دیے گئے،صدر آصف زرداری نے کراچی کیلئے جتناکام کیا کسی نے نہیں کیا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبے میں کامیاب ہوا۔بجلی کے مسئلے کے حل کیلئے ہم گرین انرجی منصوبے پرکام کررہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری توجہ صرف عوام کو ریلیف اور ملک کی ترقی پر ہے،یہاں کی عوام کے لیے روزگار فراہم کیا،سابق مئیر مصطفی کمال سے پوچھ لیں صدر زرداری نے کراچی کیلئے کتنے وسائل دیے۔
کراچی میں ایکسپریس وے کا افتتاح کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے خود گاڑی چلائی اور ایکسپریس وے پر 100 روپے ٹول ٹیکس بھی ادا کیا۔