خلیج اردو
افغانستان : کابل میں افغان وزارت خارجہ کے دفتر کے باہر خودکش بم حملے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں موجود افغان وزارت خارجہ کے دفتر کے باہر خودکش حملہ آور نے حملہ کرتے ہوئے خود کو اڑا دیا، حملے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
طالبان حکومت کے ترجمان کے مطابق حملہ آور نے وزارت خارجہ کے دفتر میں اندر داخل ہونے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوگئے جس پر حملہ آور نے خود کو دفتر کے باہر اڑا دیا ۔
فی الحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، افغان وزارت خارجہ کی عمارت کے نزدیک ترکیے اور چین سمیت کئی ممالک کے سفارت خانے موجود ہیں۔