عالمی خبریں

امریکی محکمہ خارجہ کی پریس بریفنگ: اسرائیل اور شام کشیدگی کم کریں، ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں، ترجمان ٹیمی بروس

خلیج اردو
واشنگٹن، 16 جولائی 2025
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے اپنی تازہ نیوز بریفنگ میں مشرقِ وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل اور شام دونوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر کشیدگی کم کریں اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔ ترجمان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کشیدگی میں کمی کے لیے پر امید ہیں اور تمام فریقوں سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکا شام میں ہونے والے حالیہ واقعات کو افسوسناک سمجھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام کی افواج کو بھی جنوبی شامی علاقے سویدا سے واپس جانا چاہیے تاکہ صورتحال مزید نہ بگڑے۔

ترجمان نے زور دیا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے اور اپنی اتحادی ریاست کے دفاعی اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ واشنگٹن ایسے کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کرے گا جو تصادم کو مزید ہوا دے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button