
اسلام آباد: پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتوں نے متفقہ طور پر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کیلئے ریکوزیشن قومی اسمبلی میں جمع کرادی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تحریک پر 86 اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔
وزیر اعظم کے خلاف تحریک حزب اختلاف کی بڑی جماعتوں نے متفقہ طور پر جمع کرائی ہے جس حوالے سے اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس نمبر گیم پوری ہے۔
حکومت نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو بیرونی ایجنڈا قرار دیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن عالمی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ میں ڈٹا ہوا ہوں اور انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔







