خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتےہیں، ہم شہریوں کے تحفظ اور تحمل کا مطالبہ کرتے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے مشرق وسطیٰ کی ابھرتی صورتحال، اسرائیل، فلسطین بڑھتی مخاصمت پر ردعمل آگیا۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن دو ریاستی حل میں موجود ہے،1967 سے پہلے والے بارڈرز کے تحت قابل عمل، متصل، خودمختار ریاست فلسطین ہونی چاہیے،فلسطین کی ایسی ریاست ہو جس کا دل القدس الشریف ہو
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صورت حال گہری نظر اور بڑھتی کشیدگی میں انسانی کی انسانی قیمت پر شدید تشویش ہے۔ پاکستان نے مشرق وسطیٰ تنازع میں دو ریاستی حل کی مسلسل حمایت کی ہے اور آج بھی اصولی طور پر مسئلہ فلسطین پر بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ، او آئی سی قراردادوں کے مطابق منصفانہ، جامع اور دیرپا حل چاہتا ہے۔
پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ عالمی برادری دشمنی کے خاتمے، شہری تحفظ اور مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے اقدامات کرے