پاکستانی خبریں

ملک درست سمت میں گامزن ہے،نواز شریف کا مسلم لیگ ن کے سینٹرز سے خطاب

خلیج اردو
مری:مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کو چلانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔اگرنظام کو نہ چلنے دیاگیا تو ملک کو نقصان ہوسکتاہے۔

 

مری میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ،نوازشریف کا نے کہا کہ جمہوری نظام کو کوئی خطرہ نہیں ،موجود نظام چلانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

 

صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ ملک درست سمت میں گامزن ہے ،معاشی صورت میں بہتری آرہی ہے،،مہنگائی میں کمی آرہی ہے، ملکی حالات کی بہتر ی کے لئے اللہ تعالیٰ ہماری مدد کررہاہے۔

 

نوازشریف نے وزیراعظم شہبازشریف کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اور مریم نواز عوامی مسائل کے حل اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں۔

 

اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی کو فعال بنانے کے لئے چاروں صوبوں کا دورہ کروں گا ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button