
خلیج اردو
اسلام آباد:پاکستان کی خلائی مشن میں ایک اور کامیابی،ایم ایم ون سیٹلائٹ چین کے راکٹ سسٹم سے خلا میں روانہ کردیا گیا ، وزیر اعظم شہباز شریف نےتاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دی ، ڈی چانگ سیٹلائٹ اگست میں سروسز دینا شروع کرے گا، سیٹلائٹ سےمواصلاتی نظام میں بہتری آئے گی۔
وطن عزیز کی خلائی مشن میں ایک اور کامیابی،،،پاکستان کا دوسرا سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم 1 بھی خلا میں لانچ کردیا گیا،،،لانچنگ انسٹی ٹیوٹ آف پیس ٹیکنالوجی سے براہ راست دیکھائی گئی ، لانچنگ تقریب اسلام آباد ،کراچی ،لاہورکے سپارکو آفسز میں بھی دیکھی گئی ،،،اس موقع پر قومی ترانہ پیش کیا گیا اورفضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی
وزیر اعظم شہباز شریف نےتاریخی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دی ،،،وفاقی وزیر احسن اقبال بھی چین میں سیٹلائٹ لانچنگ سائٹ پر موجود رہے ،انہوں نے قوم کو مبارکباد دیتےہوئے اسے پاکستان کے خلائی سفر میں ایک اور سنگ میل قرار دیا،کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ہم اپنے راکٹ میں اپنے سیٹلائیٹ فضا میں بلند کریں گے
ڈی چانگ سیٹلائٹ اگست میں سروسز دینا شروع کرے گا،،،ترجمان سپارکو کے مطابق سیٹلائٹ سے پاکستان کےطول وعرض میں تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی جاسکےگی،پاک سیٹ ایم ایم ون 15 برس تک کام کرے گا۔
اس وقت پاکستان کے 2 کمیونیکیشن سیٹلائٹس خلا میں موجود ہیں،،، پاک سیٹ ون آر2011میں لانچ کیا گیا تھا،،، اس کی لائف 15سال تھی جو 2026 میں مکمل ہوگی،،، پاکستان کا ایک اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ بھی خلا میں موجود ہے،،، پی آر ایس ایس ون 2018 میں لانچ کیا گیا تھا